Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرولیم پر ٹیکس‘ تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد: عدلت عظمیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس کی زیر سربراہی 3 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ معاملے پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائے۔ دوان سماعت پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیلی کرنے کی منظوری دے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب معاملے پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے ۔ عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔
 
 

شیئر: