Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کیلئے شہری کا طویل پیدل سفر

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کےلئے 4 افراد طویل پیدل سفر کرکے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق میرپور آزادکشمیر سے ڈیم کی ضرورت کی آگاہی کےلئے آنے والے 4 رکنی وفد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ملاقات کی اس دوران چوہدری اخلاق نے سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ کےلئے7 لاکھ 63 ہزار روپے کا عطیہ بھی چیف جسٹس کے حوالے کیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری چوہدری اخلاق پاکستان سے محبت کے باعث ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کےلئے میر پور سے پیدل سپریم کورٹ پہنچے۔ اس سفر میں ان کے دیگر 3 ساتھی بھی ہمراہ تھے ۔
 

شیئر: