Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان صوبہ بنے گا یا نہیں؟

اسلام آباد: گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑتا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کے آپشن سے پیچھے ہٹ گئی۔ اس حوالے سے موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے منظور کردہ گلگت بلتستان آرڈر2018ءمیں ترمیم کے لیے مجوزہ ڈرافٹ تیار کر لیا جس میں گلگت بلتستان کے شہریوں کو پاکستانی شہری تصور کرنے کی شق ختم کرنے سمیت21 ترامیم تجویز کی گئیں۔ مجوزہ ترمیمی ڈرافٹ میں گلگت بلتستان آرڈر 2018ءکے برعکس گلگت بلتستان کے شہریوں کو بیک وقت پاکستانی قرار دینے کی شق ختم، جی بی سپریم اپیلٹ کورٹ کے چیف جج کی تقرری چیئرمین گلگت بلتستان کونسل اور چیف جسٹس سے مشاورت جبکہ سپریم اپلیٹ کورٹ کے ججوں کی تقرری کی مدت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کی تجویز ہے ۔ ڈرافٹ میں جی بی کونسل کو بحال کرکے قانون سازی کے اختیارات دینے جبکہ کونسل میں پہلی مرتبہ وفاقی اورگلگت بلتستان کے وزرائے قانون کو بطور نان ووٹنگ ممبر شامل کرنے کی تجویز ہے۔ وزیر اعظم چیئرمین جی بی کونسل ہوں گے ، کونسل کے منتخب ممبران کی مدت5 سال ہی ہو گی،کونسل کو اپنے رولز آف بزنس بنانے کے اختیارات حاصل ہوں گے ۔
 
 

شیئر: