ڈنمارک میں ٹرینوں کی ٹکر،6افراد ہلاک
کوپن ہیگن... ڈنمارک میں ٹرینوں کے درمیان تصاد م میں 6 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم طوفان کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈینش حکام کے مطابق ٹرین میں 131 مسافر سوار تھے جو کوپن ہیگن جارہی تھی، اسی دوران ٹرین راستے میں مخالف سمت سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔و اقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔