Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماریا شارا پووا جونیئر کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کی خفت سے بچ گئیں

  شینزن:روسی ٹینس اسٹار ماریا شارا پووا 17سالہ چینی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے کی خفت سے اس وقت بچ گئیں جب ان کی کمسن حریف 2 سیٹس کی برتری کے بعد انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہوگئیں ۔شینزن اوپن کے دوسرے راونڈ میں چینی کھلاڑی وانگ زینزی نے شارا پووا کے خلاف پہلا سیٹ 7-6سے جیتنے کے بعد دوسرے سیٹ میں 5-2کی برتری حاصل کرلی تھی لیکن اسی دوران وہ انجری کا شکار ہو گئی ۔ طبی امداد کے باوجود وہ کھیلنے کے قابل نہ ہو سکی اور میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئی ۔ ماریا شارا پووا اسے تسلی دینے اس کے پاس گئیں تو کمسن چینی کھلاڑی رونے لگی جس پر شارا پووا نے دلاسہ دیا اور کہا کہ تم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ انجری کھیل کا حصہ ہے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔وانگ زینزی اس ٹورنامنٹ میں شریک پہلی سب سے کمسن چینی کھلاڑی ہے اور اسے وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کا موقع دیاگیا تھا لیکن وہ انجری کی وجہ سے اپنی شرکت کو یادگار نہ بنا سکی حالانکہ یہ واضح نظر آرہا تھا کہ وہ اپنی تجربہ کار حریف ماریا شاراپووا کو ہرا دے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: