بالی وڈ کی نئی اداکارہ سارہ علی خان نے یہ ثابت کردیاہے کہ اداکاری ان کے خون میں ہے۔حال ہی میں رنویر سنگھ کےساتھ اداکارہ سارہ کی نئی فلم” سمبا “ ریکارڈ پر ریکارڈ بنارہی ہے۔ فلم نے ہندوستانی باکس آفس پر 100 کا ہندسہ عبور کرلیاہے ۔ ساتھ ہی بیرون ملک سینماگھروں سے فلم نے اب تک 38 کروڑ روپے سمیٹے ہیں۔سارہ کی فلم سمبا نے پہلے ہی ہفتے میں لگ بھگ 140 کروڑ کماکر ایک اعلیٰ ریکارڈ قائم کیا جس سے یہ ثابت ہوگیاکہ سارہ علی خان اپنی دوسری فلم سے ہی 100 کروڑ کمانے والی فلموں کی اداکارہ بن گئی ہیں۔