Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کل امیٹھی جائیں گے

لکھنؤ۔۔۔ 3 ریاستوں میں فتح کا جھنڈا گارنے کے بعد پہلی بار کانگریس صدر راہول گاندھی اپنے انتخابی حلقہ میں 4جنوری کو امیٹھی آ رہے ہیں۔ ان کا دورہ 2 دن ہوگا۔ وہیں اسی دن مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بھی امیٹھی پہنچ رہی ہیں۔ اس سے ضلع میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کی امید ہے ۔یوپی میںز بردست سردی کے باوجود گاندھی خاندان کے گڑھ مانے جانے والے امیٹھی پارلیمانی حلقہ میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت بڑھنے کی امید ہے جب کانگریس صدر راہول گاندھی کے پارلیمانی حلقہ اور ان کی حریف مرکزی کپڑا وزیر اسمرتی ایرانی 4 جنوری کو ایک ساتھ یہاں پہنچیں گے۔
 

شیئر: