Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ میں حادثہ،کنبے کے 7افراد ہلاک

لکھنؤ۔۔۔   مشرقی یوپی کے ضلع چندولی میں ایک المناک حادثہ میں ایک ہی کنبہ کے 7 افراد کی موت ہوگئی۔اطلاع کے مطابق جانوروں سے لداہوا ایک ٹرک بہار جارہاتھا پولیس نے اسے بہار کی سرحد سے بہت پہلے دیکھ لیاتھا اوراس کاتعاقب کیا۔اسی بناء پر ٹرک ڈرائیور اس ٹرک کو اتنی تیزی سے لیکر بھاگا کہ  توازن کھوبیٹھا اورتھانہ ہلیہ کے حلقہ میں موضع مالدا کے پاس ایک کچے مکان میں داخل ہوگیااورالٹ گیا۔جس سے مکان میں موجود2مرد ،عورتیں اور3 بچے موت کی نیند سوگئے۔ پولیس اطلاع کے باوجود 4گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔جب مقامی پولیس لاشوں کو اپنی تحویل میں لینے کیلئے پہنچی تو وہاں عوام نے انہیں گھیرلیاان پر پتھراؤ کیااورپولیس کو جان بچاکر بھاگنا پڑا۔ اس کے کچھ دیر بعد ضلع مجسٹریٹ اورایس پی گاؤں والوں کے مطالبے پر جائے حادثہ پرپہنچے ۔اس کے بعد جاکر مسئلہ حل ہوا۔ جب ڈی ایم اورایس پی نے سب انسپکٹر کے ساتھ5 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔ضلع مجسٹریٹ نے وعدہ کیا کہ وہ متاثرہ کنبہ کو مالی مدددلائیں گے۔نیز اگرکوئی ان میں نوکری کے قابل ہواتواسے مدددی جائے گی۔
 

شیئر: