آل انڈیا ریڈیو کی خاتون اناﺅنسر کی لاش
گورکھپور۔۔۔ آل انڈیا ریڈیو گورکھپور کی ایک خاتون اناؤنسر 25 سالہ نیتوکی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ شہر کے تھانہ چلوا تال کی رہنے والی نیتو اتوار کو گھر سے غائب ہوگئی تھی اس کے بھائیوں نے تھانہ میں رپورٹ درج کرائی تھی لیکن پولیس پتہ لگانے میں ناکام رہی۔ کل دوشنبہ کو بھی دن بھر اس کے موبائل پرگھروالے برابر فون کرتے رہے لیکن کوئی جواب نہیں مل رہاتھا کل رات دس بجے کے بعد اس کے بھائی نے جب پھر فون ملایا تو کسی راگھویندرنام کے شخص نے اٹھایا اوراس نے خبر دی کہ میں ضلع دیوریا کے ضلع اسپتال سے بول رہاہوں ۔یہ لڑکی جس کا فون ہے یہان بیہوش پڑی ہے یہ سن کر نیتو کے گھروالے گزشتہ شب میں جب دیوریا ضلع اسپتال پہنچے تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔ اس کے جسم پر سیاہ دھبے تھے جسے ڈاکٹروں نے بتایاکہ یہ کسی زہریلے انجکشن کے نشان ہیں۔پولیس معاملہ کی تفتیش میں لگ گئی ہے۔