Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے وزنی کی وجہ

یورپ میںکسی وزیر کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے اور نہ ہی وہ پولیس کی قید میں ہر وقت رہتا ہے، جہاں جانا ہو سائیکل یا گاڑی میں عوام کے سامنے ہوتا ہے اسکے برعکس ہمارے یہاں نظام ہی نرالا ہے
زبیر پٹیل۔ جدہ
ہم سب نے دیکھا ہے کہ مغرب میں وزراءکو سیکیورٹی کی ضرورت پیش نہیں آتی؟ آخر اسکی وجہ کیا ہے۔ اس کے برعکس ہمارے وزراءکو سیکیورٹی کی اتنی شدید ضرورت کیوں پیش آتی ہے حتی کہ وہ معمولی سے فاصلے پر بھی جاتے ہیں تو انہیں سیکیورٹی پروٹوکول کے ساتھ جانا پڑتا ہے۔ ہم نے کبھی سوچا ہے کہ ہر آنے والے بجٹ میں سب سے زیادہ اخراجات کس مد میں ہوتے ہیں؟اسکا آسان سا جواب ہے وزراءاور وی آئی پی کی حفاظت پر۔کیونکہ ان وزراءنے اپنے دور حکومت میں اتنے ”ہلکے“ کام کئے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنا وجود بھاری لگنے لگتا ہے اسلئے وہ ڈرتے ہیں کہ کوئی انہیں ”بے وزن“ نہ کردے۔شاید یہی خوف انہیں ستاتا ہے اور وہ زیڈ پلس تک سیکیورٹی حاصل کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
میرا تمام وی آئی پیز سے سوال ہے کہ آخر ایسے ہلکے کام کرنے ہی کیوں پڑتے ہیں کہ آپ کو اپنی بے وزنی بھاری پڑے۔ پھر عوام کا پیسہ اس طرح برباد کرنے کی اجازت آپ کو آخر کس قانون کے تحت دی گئی ہے۔ یورپ میں تو کسی وزیر کو نہ سیکیورٹی کی ضرورت ہے اور نہ ہی وہ پولیس کی قید میں ہر وقت رہتا ہے۔اسے جہاں جانا ہوتا ہے سائیکل یا گاڑی میں عوام کے سامنے ہوتا ہے اسکے برعکس ہمارے یہاں نظام ہی نرالا ہے۔ جب تک وزیرکی سیکیورٹی کیلئے 25، 30یا اس سے زیادہ گاڑیاں سیکیورٹی پر نہ جائیں تب تک سسٹم پورا نہیں ہوتا۔اس کا نقصان عوام بھگتتے ہیں۔ آخر یہ ”سسٹم کا بگاڑ“ کب ٹھیک ہوگا آخروہ وقت کب آئیگا جب ہمارے وزراءبھی سائیکلوں میں عوام کے سامنے دفاتر جاتے نظر آئیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: