لندن ۔۔۔برطانوی وزیر اعظم تھریسامے یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والی بریگزٹ ڈیل کی لندن میں ملکی پارلیمان کی طرف سے منظوری کے لیے کوئی راستہ نکال لیں گی۔ یہ بات برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے اپنے سنگاپور کے ایک دورے کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام اپنے ملک کے یورپی یونین سے اخراج کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق اب برطانیہ کا یونین سے نہ نکلنا جمہوریت کو نقصان پہنچائے گا اور بریگزٹ منصوبہ ترک کر دینے کے تباہ کن سماجی نتائج برآمد ہوں گے۔