زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کیخلاف این آر او کیس ختم
اسلام آباد: این آر او کیسز سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سابق صدر آصف زرداری، پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ آصف زرداری، پرویز مشرف، ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے۔ اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے ،اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ سپریم کورٹ نے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔