Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ: شدید سردی سے سوائن فلو

 حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ میں سوائن فلو کے معاملات میں اضافہ دیکھاجارہا ہے۔ اس کی اصل وجہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران 892افراد انسٹی ٹیوٹ آف پری ونٹیومیڈیسن لیب میں مثبت پائے گئے۔حیدرآباد کے فیور اسپتال کے ڈاکٹر کے شنکر نے کہا کہ درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے، یہ وائرس کم درجہ حرارت میں زیادہ ہوتا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف پری ونٹیو میڈیسن لیب میں سوائن فلو کے 4228 مشتبہ نمونے بھیجے گئے جن میں سے 892مثبت پائے گئے۔ انہوں نے عوام پرزوردیا کہ وہ اس سوائن فلو سے خود کو بچانے کے لئے تمام طرح کی احتیاط کریں ۔محکمہ صحت کے تمام عہدیداروں کو سوائن فلو کے بارے میں چوکس کردیاگیا ہے۔ہمیں توقع ہے کہ اس ماہ کے بعد سوائن فلو کے واقعات میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ بہر صورت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ وہ شدید بخار‘ چھینک‘کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں۔ 

شیئر: