آگرہ۔۔۔ اچھ نیرا کے ایک گائوں میں خاتون کا شوہر کام پر گیا تو گاوں کے ایک شخص عبدالمونس نے خاتون سے زبردستی کی کوشش کی مخالفت پر اس نے خاتون کی پٹائی کردی۔ خاتون نے مونس کے خلاف رپورٹ پولیس میں درج کرادی۔ اس پر ملزم نے دوسرے دن گائوں میں پنچایت بلالی۔ پنچوں نے خاتون کو نہیں اس کے شوہر کو بلالیا۔ پنچایت نے خاتون کو قصوروار ٹھہرایا اور اس کے شوہر کو رپورٹ واپس لینے کیلئے فرمان جاری کر دیا۔ اس فیصلے سے خاتون ناراض ہوگئی اور شوہر کی بندوق سے خود کو گولی مارلی۔