حیدرآباد ۔۔۔حیدرآباد کے نواحی علاقہ یاچارم کے کوتہ پلی جنگلاتی علاقہ کے قریب ایک تیندوے نے بکروں کے ریوڑ پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیاجس میں ایک بکرا زخمی ہوگیا۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق یہ تیندوا جس نے چند دن قبل بکرے کو ہلاک کردیا تھا ‘اسی علاقہ میں غذا کی تلاش میں جانوروں کے ایک اور شیڈپر حملہ کردیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ابتداء میں شبہ کیاجارہاتھا کہ لکڑبگھے نے یہ حملہ کیا تاہم پنجوں کے نشانات سے وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ یہ لکڑبگھا نہیں بلکہ تیندوا تھا۔جانوروں کے شیڈز جنگلاتی علاقوں کے قریب ہیں ۔اسی لئے اکثر ایسے حملے ہوتے ہیں۔