حیدرآباد ۔۔۔۔ آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں چلتی ٹرین سے حاملہ خاتون کو دھکیلنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس خاتون کو کنڈا ویڈوایکسپریس ٹرین میں ڈاکہ زنی کے بعد ٹرین سے نیچے دھکیل دیاگیاتھا۔اس خاتون کی شناخت دویا کے طورپر کی گئی ہے ، اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی تھی۔اس معاملہ کی جی آر پی پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کی تھی،ملزم کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس کی شناخت تاملناڈو کے رہنے والے ویملا مدرا راجندر کے طورپرکی گئی ہے۔ریلوے ایس پی نے کہاکہ یہ ملزم کم عمری سے ہی جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔