Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سچن ٹنڈولکر کے ابتدائی کوچ چل بسے

  ممبئی: ہندوستان ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ابتدائی کوچ رماکانت اچاریکر86 برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے ۔ اچاریکر اکیڈمی سے سچن ٹنڈولکر کے ساتھ ونود کامبلی، پروین امرے، اجیت اگرکر اور رمیش پوار جیسے کرکٹرز بھی ا بھر کر سامنے آئے تھے۔ رماکانت اچاریکر لمبے عرصے سے بیمار تھے ۔ گزشتہ دنوں ٹنڈولکر اور ونود کامبلی نے ان کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: