ریاض ۔۔۔ امریکی دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک ہفتے کیلئے مشرق وسطیٰ کا دورہ کرینگے۔ منگل کو اس کا آغاز ہوگا۔ وہ سعودی عرب ، قطر اور امارات پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ نے توجہ دلائی کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ اسکا تاریخی فرض ہے اور امریکی سلامتی کیلئے سعودی عر ب اہم ملک ہے۔ امریکی صدر سعودی عرب کیساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ انکا ماننا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب اسٹراٹیجک شریک ہیں۔