شیاؤمی کمپنی نے می ہوم پروجیکٹر لائٹ متعارف کرا دیا
شیاؤمی کمپنی نے می ہوم پروجیکٹر لائٹ یوتھ ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پروجیکٹر 40 انچ اسکرین سائز کو پروجیکٹ کر سکتا ہے۔پروجیکٹر کی چوڑائی صرف 15 سینٹی میٹر اور وزن 1.3 کلو گرام ہے۔ یہ کسی 50 انچ کے ایل سی ڈی یا ایل ای ڈی ٹی وی سے کافی سستا ہے اور دیوار کو ہی ٹیلیویژن بنادیتا ہے۔ پروجیکٹ میں ایم آئی یو آئی ٹی وی آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ فلموں اور ٹی وی شوز کو اسٹریم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی دی گئی ہے۔پراجیکٹر میں نصب ایل ای ڈی لیمپ 30 ہزار گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ اس میں موجود اسپیکرز ڈولبی ایٹموس کے ساتھ ساتھ ڈی ٹی ایس سپورٹ رکھتے ہیں۔پروجیکٹر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس وائس کنٹرول سیٹ اپ بھی دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 2199 یوآن ہے۔