ہواوے کمپنی نے 2019 کے آغاز میں ہی دو نئے اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں جن میں ہواوے پی سمارٹ (2019) اور ہواوے وائے 7 پرو (2019) شامل ہیں۔ ہواوے وائے 7 پرو (2019) اسمارٹ فون میں قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 6.26 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔فون کی پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل کیے گئے ہیں ۔فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔فون میں وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کنیکٹیویٹی دی گئی ہیں۔ اسمارٹ فون کی قیمت 170 ڈالر ہے اور اسے 5 جنوری سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔