Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹڈی دل کے انسداد کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں، وزارت ماحولیات

مدینہ منورہ ۔۔۔ وزارت ماحولیات پانی و زراعت نے ٹڈی دل کے انسداد کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزارت کے ترجمان عبداللہ ابا الخیل نے کہا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 1500ایسے مقامات کا تعین کیا گیا ہے جہاںٹڈی دل کے حملے ہوسکتے ہیں۔ٹڈی دل کے حملوں کو روکنے کیلئے وزارت کی تفتیشی ٹیمیں 200دورے ماہانہ کی بنیاد پر کررہی ہیں۔ٹڈی دل کے انسداد کیلئے وزارت نے 6جہازتیار کئے ہیں۔ہوائی اسپرے کے علاوہ 35گاڑیاں بھی مہیا کی گئی ہیں۔ ٹڈی دل کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے وزارت نے 30جی پی ایس ڈیوائسز فراہم کی ہیں۔ دسمبر میں ہونے والے تفتیشی دوروں کے دوران صحرائی ٹڈی دل جموم ، الخیف، الوطیہ، الشامیہ اور مکہ مکرمہ میں پائے گئے تھے۔ تاہم انکی تعداد زیادہ نہیں تھی۔ مکہ مکرمہ میں موسلا دھار اور مسلسل بارش کے بعد بھی بعض علاقوں میں ٹڈی دل دیکھے گئے۔ ماہرین کی رائے ہے کہ ان علاقوں میں صحرائی ٹڈی دل خطرے کا باعث نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں اسپرے نہیں کیا گیا۔
 
 
 

شیئر: