ریاض۔۔۔۔ مکتب العمل ریاض نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریاض، الخرج، الفلاج، وادی الدواسر، الزلفی، الغاط، المجمعہ، شقراء، المزاحمیہ، الدوادمی، السلیل، عفیف، القویعیہ، حوطہ بنی تمیم اور سدیر میں مختلف تجارتی مراکز پر چھاپے مارے۔ 58خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ 84اداروں کو اصلاح حال کیلئے انتباہ جاری کئے گئے۔ ریاض میں وزار ت محنت شاخ کے ڈائریکٹر جنرل یوسف السیالی نے بتایا کہ دارالحکومت اور اس کی تمام کمشنریوں میں ہر طرح کے تجارتی مراکز اور دکانوں پر چھاپہ مہم جاری رکھی جائیگی۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی جہاں بھی کوئی خلا ف ورزی دیکھیں پہلی فرصت میں 19911پر رابطہ کرکے مطلع کرنے کی زحمت کریں۔