کرپشن کی اطلاعات دینے کے رجحان میں 5گنا اضافہ
طائف ۔۔۔ ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ شہریوں و غیر ملکیوں کی طرف سے کرپشن کی اطلاعات دینے کے رجحان میں 5گنا اضافہ ہوا ہے۔4سال پہلے کے مقابلے میں اب شہریوں و غیر ملکیوں میں انسداد کرپشن کا شعور زیادہ ہوا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 1437ھ کے دوران 3336شہریوں و غیر ملکیوں کی جانب سے کرپشن کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ 1438ھ اور 1439ھ میں اس تعداد میں اضافہ ہوا۔ 6480شہریوں و غیر ملکیوں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔سال رواں اور گزشتہ سال کے دوران 15124افراد نے کرپشن کے مختلف کیسز کے بارے میں ادارے کو مطلع کیا۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہریوں و غیر ملکیوں کو اس بات کا شعور آچکا ہے کہ کرپشن مہلک بیماری ہے۔