Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : 23لاکھ غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض ۔۔۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2376215غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت تفتیشی مہم انجام دیتے ہوئے اب تک 1846252اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔364636گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ سیکیورٹی فورس نے اس دوران 165327ایسے تارکین کو بھی گرفتار کیا ہے جو مملکت میں غیر قانونی طور پر دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اعدادوشمار مہم کے آغاز سے لیکر 27ربیع الثانی 1440ھ تک گرفتار کئے جانے والوں کے حوالے سے بتائے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق 39088افراد گرفتار ہوئے جو غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ان میں سے 51فیصد یمنی ہیں ، 46فیصدایتھوپین ہیں جبکہ3فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ اسی طرح 1802افراد گرفتار ہوئے جو غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔ 3253ایسے افراد گرفتار ہوئے جو اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مدد فراہم کررہے تھے۔ غیرقانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے والے 962شہری بھی گرفتا ر ہوئے ہیں۔قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد 933شہریوں کو رہا کیا گیا ہے جبکہ 29شہری سزا کے منتظر ہیں۔ اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 369648افراد کو قانون کے مطابق سزا ہوئی ہے ۔ 334136افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ان کے سفارتخانوں سے رجوع کرنے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 609632غیر قانونی تارکین کو مملکت سے بیدخل کردیا گیا۔
 

شیئر: