جدہ ۔۔۔ محکمہ سیاحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی اطلاع دی جائے۔ ضوابط کے مطابق ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کو یہ اختیار نہیں کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات کی کاپی کریں۔ کرائے کی وصولی تک سرکاری دستاویزات ضبط کرنا بھی خلاف ورزی ہے۔ یہ اور اس طرح کی تمام خلاف ورزیو ںکی اطلاع دینے کیلئے محکمہ سیاحت نے ٹول فری نمبر 19988جاری کیا ہے۔ دوسری جانب مکہ مکرمہ میں محکمہ سیاحت کے سربراہ محمد عبداللہ العمری نے کہا ہے کہ تمام ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے مالکان کو کرایوں کی تفصیلات آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیزن کے وقت کرایوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔