خاتون آئی اے ایس افسر کے گھروں اور ٹھکانوں پر چھاپے
لکھنؤ ۔۔۔ سی بی آئی نے آج خاتون آئی اے ایس افسر بی چندر کلا کے گھر واقع لکھنؤاور نوئیڈا کے علاوہ ان کے دو اور ٹھکانوں ہمیر پور اور جالون میں بھی چھاپے مارے سی بی آئی نے لکھنؤ میں کچھ نہیں بتایا کہ اسے کہاں سے کیا حاصل ہوا ہے لیکن چندرکلا کے چاروں ٹھکانوں سے بہت سارے کاغذات اور ریکارڈ کو اپنی تحویل میںلے لیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ جب وہ آئی اے ایس افسر بن کر یوپی میں آئیں تو سب سے پہلے ان کی پوسٹنگ ہمیر پور میں ہوئی تھی جہاں انھوں نے باسٹھ کانکنی کے ٹھکانوں کا غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ کیا تھا جن سے مورنگ بالو اور گٹی کی کھدائی ہورہی تھی ۔ ان کے خلاف مفاد عامہ کی ایک رٹ الٰہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جس کی جانچ کیلئے سی بی آئی کو مقرر کیا گیا تھا۔