Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے آسٹریلیا میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ بنا دیا

سڈنی :ہند اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی میں کھیلا جانیوالا چوتھا ٹیسٹ میچ گزشتہ روز سے بارش کے باعث نامکمل رہ جانے کے باعث ڈرا ہو گیا، جس کے بعد ہند نے آسٹریلوی سرزمین پر تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہند نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے نام سے 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-2سے اپنے نام کر لی۔چوتھے ٹیسٹ میں ہند نے 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکرپہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔فالو آن کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے محض 4 ہی اوورز ہوپائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔جس وقت میچ کو ڈرا قرار دیا گیا، اس وقت آسٹریلیا کے مارکس ہیرس2 اور عثمان خواجہ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ تھے۔ہندوستان کے بلے باز چتیشواڑ پجارا کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیاگیا۔سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ مجھے اس ٹیم کا حصہ ہونے پر اس سے زیادہ فخر کبھی محسوس نہیں ہوا۔کوہلی نے کہا کہ یہ میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس طرح کپتان ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف ہند وستان نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: