Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الراجحی کی پونجی میں 53.8فیصد اضافہ

ریاض ۔۔۔ الراجحی بینک کی پونجی 25ارب ریال تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ الراجحی بینک کی مجلس انتظامیہ نے جنرل اسمبلی سے سفارش کی ہے کہ بینک کی پونجی میں 16.25ارب ریال مزید جمع کردیئے جائیں اس طرح اس کی مجموعی پونجی 25ارب ریال ہوجائیگی۔ اضافہ 53.8فیصد ہوگا۔ اس سلسلے میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ 13حصص پر 7حصص مفت دیئے جائیں۔ اضافی حصص خریدنے کے سلسلے میں پہلے سے حصص کے مالکان کو ترجیح دی جائے۔
 

شیئر: