مکہ : بکرا منڈی میں نشے کا دھندا
مکہ مکرمہ ۔۔۔ افریقی شہریوں کا ایک گروہ بکریوں کے کاروبار کے بہانے الخضرا ءسیکٹر کی بکرا منڈی میں ممنوعہ نشہ فروخت کررہے ہیں۔ شام کے وقت بکرا منڈی میں مخصوص مقامات پر نقا ب پوش افریقی کھڑے نظر آتے ہیں ۔ خریدار انہیں پہچانتے ہیں ۔ گاڑی میں پہنچتے ہیں۔ بکرا منڈی کے گیٹ کے قریب لکڑیوں سے بنے ایک کمرے کے قریب پہنچتے ہیں۔ افریقی اسے تھیلی تھما دیتا ہے اور وہ اسے پیسے دیکر آگے بڑھ جاتا ہے۔ کچھ دیر بعد افریقی اپنی جگہ واپس آجاتا ہے ۔ زیادہ تر اسکولوں کے طلباءانکے گاہک ہیں۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا تاہم اب دوسری پارٹی وہاںنشے کا کاروبار کرنے لگی ہے۔