ریاض۔۔۔ سعودی عرب کی نجی ایئرلائن ”ناس“ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہ رواں کے دوران اپنے طیاروں میں سعودی ایئر ہوسٹس تعینات کریگی۔ انکے لئے سعودی عرب کے رسم و رواج سے ہم آہنگ لباس تیار کرایا جائیگا۔ ناس ہواباز سعودی خواتین بھی تعینات کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ ناس انتظامیہ نے عندیہ دیا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں خواتین کو اپنا کردارادا کرنے کے قابل بنانے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام کیا جائیگا۔ 2برس کے دوران 300ایئر ہوسٹس اور اسٹیورڈز تعینات ہونگے۔ اسکی شرائط میں سعودی ہونا، کم از کم ثانوی اسکول سرٹیفکیٹ ، انگریزی روانی کیساتھ بولنا اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے مقررہ معیار کے مطابق قد اور وزن کا متناسب ہونا ضروری ہے۔