’’لڑکی آنکھ مارے‘‘نغمے پر طالبات کے ساتھ رکن پارلیمنٹ کا رقص
ممبئی۔۔۔مہاراشٹرکے بھنڈارا گوندیا سے این سی پی رکن پارلیمنٹ مدھوکر کُکڑے کا ایک وڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مقامی اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ ثقافتی پروگرام کے دوران رکن پارلیمنٹ اسٹیج پر موجود تھے جبکہ بعض طالبات اسٹیج سے نیچے رقص کررہی تھیں۔اسی دوران رکن پارلیمنٹ بھی رقص میں شریک ہوگئے اور انہوں نے بھی’’لڑکی آنکھ مارے ‘‘نغمے پر جم کر ٹھمکے لگانے شروع کردیئے۔بعد ازاں موقع پر موجود بچوں نے رکن پارلیمنٹ کے رقص پر زوردار تالیاں بجائیں۔یہ وڈیو 5جنوری کووائرل ہوا۔واضح ہوکہ بھنڈارا گوندیا لوک سبھا سیٹ پر ہونیوالے انتخابات میں مدھوکر کُکڑے نے بی جے پی کے ہیمنت پٹیل کو شکست دی تھی۔