Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے جسے جلد ہی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2017ءمیں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس پر صدر مملکت نے دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا، تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
 

شیئر: