Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیشنل ویمن فائٹر نے "رہزن"کا بھرکس نکال دیا

  ریوڈی جینرو: برازیل میں ایک رہزن کو اپنے کئے پر اس وقت بری طرح پچھتانا پڑا جب اس نے گتے سے بنے پستول کی مدد سے معروف مقامی خاتون فائٹر پولیانا ویانا سے اس کا فون ہتھیانے کی کوشش کی۔یہ رہزن نہیں جانتا تھاکہ وہ کسے نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پولیانا نے مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا ۔ ملزم دہائیاں دیتا رہا کہ پولیس کو بلا لو لیکن فائٹر نے اس کی ایک نہ سنی۔ یو ایف سی فائٹر نے بعد میں بتایا کہ اس شخص نے میرے پاس آکر ٹائم پوچھا ، میں نے وقت بتایا لیکن وہ وہاں سے گیا نہیں اور اس نے یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ اس کے پاس پستول ہے، مجھے کہا کہ میں اپنا فون اس کے حوالے کردوں ورنہ وہ مجھے گولی مار دے گا۔ پولیانا کے مطابق اس نے اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو پستول نکالنے کی مہلت ہی نہ دی اور اسے دبوچ لیا ۔ جب ملزم کو اندازہ ہوا کہ وہ پھنس گیا ہے تو اس نے مار سے بچنے کے لئے خود کہا کہ پولیس بلا کر مجھے اس کے حوالے کردو تاہم میںنے خود ہی اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اس پر اپنی پروفیشنل فائٹ کے داو بھی آزمائے جن میں پنچ اور ککس شامل تھیں ۔فائٹر کی کارروائی نے ملزم کو لہو لہان کردیا اور پھر پولیس کی آمد تک اسے وہیں قابو کئے رکھا ۔دوسری جانب ملزم نے بعد میں کہا کہ فائٹر سے مار کھاتے ہوئے مجھے یہ ڈر تھا کہ اب باقی لوگ بھی ماریں گے اس لئے میں پولیس کا تحفظ چاہتا تھا۔ اس واردات کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ ملزم کے پاس موجود پستول گتے کا بنا ہوا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: