Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لڑکی کو مملکت واپس کردیا جائیگا،نائب وزیراعظم تھائی لینڈ

ریاض۔۔۔۔ تھائی لینڈ کے حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ فرار ہوکر آنے والی سعودی لڑکی کو حکا م کے حوالے کردیا جائیگا۔ اسے ضروری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے تھائی لینڈ میں داخلے سے روکا گیا۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے تھائی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ سعودی لڑکی کو رائج الوقت قوانین وضوابط کے مطابق کسی بھی تیسرے ملک نہیں بھیجا جاسکتا۔ اسے سعودی عرب ہی بھیجا جائیگا۔تھائی لینڈ کے محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سعودی لڑکی کے پاس نہ تو شناختی دستاویزات تھیں اور نہ ہی واپسی کا ریزرویشن اور ٹکٹ تھا نہ ہی اس نے کوئی سیاحتی پروگرام خریدا ہوا تھا۔ اس نے اپنی بابت جو کچھ کہا وہ سب مبالغہ آمیز نظرآیا۔ تھائی حکام نے اسے واپس کرنے کا فیصلہ تمام حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کیا ہے۔ تھائی لینڈ میں سعودی ناظم الامور عبدالالہ الشعیبی نے بتایا کہ سعودی سفارتخانہ اپنے کسی بھی شہری کو ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کا مجاز نہیں۔ یہ مقامی حکام کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ لڑکی کے پاس نہ تو واپسی کا ٹکٹ ہے نہ ہی ہوٹل میں بکنگ ہے لہذا اسے مملکت واپس کرنا ہی ہوگا۔ سفارتخانہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
 

شیئر: