ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی پر ہند ٹیم کو انوشکا شرما کی مبارکباد
سڈنی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں تاریخی فتح پر پوری ٹیم کی خوشی کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ معروف فلم اداکارہ انوشکا شرما کی خوشی قابل دید ہے۔ گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی انوشکا شرما نے ٹیم کی اس کامیابی پر کپتان سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔انوشکا شرما نے سڈنی میں کھیلا جانیوالا ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ بارش کے باعث نامکمل رہنے کے بعد ڈرا ہونے اور ہند کرکٹ ٹیم کی سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ اس سائیڈ نے نئی تاریخ لکھی ہے، جس پر میں تمام کھلاڑیوں، کوچنگ و اسپورٹس اسٹاف کو مبارکباد دیتی ہوں، میں بہت زیادہ خوش ہوں اور خاص طور پر مجھے ویرات کوہلی پر فخر ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں