رویت ہلال کمیٹیاں تحلیل نہیں ہوئیں‘ حکومتی وضاحت
اسلام آباد: گزشتہ روز ملک بھر میں رویت ہلال کمیٹیوں کے تحویل کیے جانے کی خبروں کے بعد آج وزارت مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ ذرائع کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنا وفاقی وزیر کے اختیار میں نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔