Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ اور وزارت حج میں سمجھوتہ

ریاض ...  وزارت حج و عمرہ نے سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) کے ساتھ عمرہ ڈیجیٹل مفاہمتی یادداشت طے کرلی۔ اس کے تحت السعودیہ اور وزارت حج دنیا بھر سے آنے والے معتمرین کے استقبال کیلئے نئے اسٹیشن کھولیں گے اورعمرہ ڈیجیٹل سروس فراہم کرینگے۔ سعودی وژن 2030 کا اہم ہدف معتمرین کی تعداد 30ملین تک پہنچانا ہے۔ وزارت کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر وزیر ڈاکٹر محمد بنتن اور السعودیہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر نے دستخط کئے۔
 

شیئر: