Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مبلغین کو حج آگہی کے سوا کسی او رمہم کی اجازت نہیں، معلمین کونسل

مکہ مکرمہ ۔۔۔ معلمین رابطہ کونسل نے بتایا ہے کہ مبلغین کو حج آگہی کے سوا کسی اور مہم کی اجازت نہیں۔ آئندہ حج موسم میں اس پابندی پر عمل درآمد ہوگا۔ رابطہ کونسل نے مکہ اخبار کو بتایا کہ حج آگہی پر مامور مبلغین کو اپنا کام احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے مناسب رہائش فراہم کی جائیگی۔ تمام معلمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 11جمادی الاول تک امسال حج پر آگہی خدمات انجام دینے والے مبلغین کی فہرست پیش کردیں۔ ہدایت یہ بھی دی گئی ہے کہ حج پر جانے والے خواتین و حضرات دونوں کی آگہی کا بندوبست کیا جائے۔ وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے معلمین پر یہ پابندی لگائی ہے کہ وہ حجاج کے ہر ٹھکانے پر کم از کم ایک مبلغ ضرور تعینات کریں۔ معلمین رابطہ کونسل سے کہا گیا ہے کہ وہ حجاج کیلئے اہم ہدایات پر مشتمل بینرز بھی تیار کرے۔وزارت حج و عمرہ حج بینرز کا مواد فراہم کریگی۔ رابطہ کونسل سے کہا گیا ہے کہ وہ حج موسم سے قبل تربیتی کورس کرائے جس میں مبلغین کو تمام قوانین و ضوابط سے آگاہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں حج آگاہی جنرل سیکریٹریٹ کا تعاون بھی حاصل کیا جائے۔
 

شیئر: