Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ملاقات: جیل کے باہر لیگی رہنما اور کارکن جمع

لاہور: مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے باہر پہنچ گئی ہے جہاں وہ آج سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سزا کے بعد کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے، اس حوالے سے لیگی کارکنان اور رہنماﺅں کی تعداد صبح ہی سے جیل پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق جمعرات کا دن نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے، لہٰذا ان کے اہل خانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور جیل مینویل میں شامل دیگر افراد ہی نواز شریف سے آج ملاقات کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر جیل کے باہر موجود پارٹی کارکن اپنے قائد کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔
 
 

شیئر: