ملک بھر میں موسم سرد‘ بارش اور برف باری کی پیشگوئی
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
کراچی: ملک بھر میں جاری سردی کی لہر کے بعد ماہرین نے آج کئی شہروں اور علاقوں میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے مغربی ہواﺅں کا کم دباﺅملک میں داخل ہو جائے گا جس کے نتایج بارش اور برف باری کی صورت میں نکل سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، پشاور، مردان، سرگودھا، گجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان سمیت کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ شہر قائد کراچی میں آج بادل چھائے رہیں گے جبکہ کل ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند روز سے سردی کی لہر میں ایک بار پھر شدت آئی ہے۔