Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: وزٹ ویزہ کے حصول کے لئے 500درہم تنخواہ کی شرط

 
کویت(محمد عرفان شفیق)کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرنے کی نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ کویت میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کو وزٹ ویزے پر بلانا چاہے تو اس کی شرط یہ ہے کہ اس کی کم سے کم تنخواہ 500درہم ہو۔ اعلامیہ کے مطابق وزٹ ویزے کے لیے تنخواہ کی شرط پر نظر ثانی کرتے ہوئے 500 دینار مقرر کر دی گئی ہے جسکے تحت کفیل اپنے اور اپنی زوجہ کے والدین کے لیے وزٹ ویزے کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔کفیل کی زوجہ اور بچوں کے لیے ویزے کا اجراء90دن جبکہ والدین اور عزیزو اقارب کو ویزہ 30 دن کے لیے جاری کیا جائیگا۔ نئی قوانین کے تحت بھی پاکستانیوں کے لیے ویزہ پر پابندی برقرار رہے گی۔
 

شیئر: