بقالوں کی 114ارب ریال کمائی بیرون ملک منتقل
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
جدہ۔۔۔ سعودی عرب میں بقالوں کو سالانہ آمدنی 114ارب ریال تک پہنچ گئی۔ سپر مارکیٹ کو 109 ارب ریال کا منافع ہوا۔ یہ بات سعودی عرب کے تجارتی ادارو ںکے درمیان مسابقت کا ماحول برپا رکھنے پر مامور ادارے کے گورنر ڈاکٹر عبدالعزیز الزوم نے بتائی۔ انہوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بقالوں سے ہونےوالی زیادہ تر آمدنی بیرون مملکت چلی جاتی ہے۔ بقالوں پر تارکین وطن چھائے ہوئے ہیں ۔ سعودیوں کے نام سے اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ مملکت کو اس حوالے سے سالانہ 200ارب ریال کا خسارہ ہورہا ہے۔