11گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
طائف ۔۔۔ مشرقی طائف کے المویہ کمشنری میں الرمثیہ قریہ کے باشندوں کی سڑک پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے۔ قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق المویہ کمشنری میں پولیس اور جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے نے المرمثیہ قریہ کے باشندوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔11گاڑیاں متاثر پائی گئیں۔ ان کے شیشے توڑ دیئے گئے تھے اور ان کا قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔ مقامی باشندوں کا کہناہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار انکی گاڑیوں کو نقصان پہنچا کر قیمتی سامان نکالا جاچکا ہے۔