چین میں کاروں کی سالانہ فروخت میں ریکارڈ کمی
جمعرات 10 جنوری 2019 3:00
بیجنگ...چین اور امر یکہ کے درمیان 2018 میں معاشی جنگ کے اثرات آٹو صنعت پر ہیں۔چین میں 20 سال بعد کاروں کی سالانہ فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ چائنا پسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق 2018 میں 2 کروڑ24 لاکھ کاریں کم فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5 اعشاریہ 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ برس کے برعکس دسمبر میں کاروں کی فروخت 19 اعشاریہ 2 فیصد گر گئی۔ گرتی ہوئی مارکیٹ نے چین کی پیداواری صنعت کو شدید متاثر کیا جو گزشتہ ماہ 2سال سے زائد عرصے کے بعد کم ہوئی۔خیال رہے کہ چین اور امر یکہ کے درمیان معاشی جنگ سے اندرونی معیشت سست پڑ گئی۔ 2018 میں 6.5 فیصد بہتری کی توقع تھی جو 2017 کے 6.9 کے مقابلے میں کم تھی۔برآمدات کی مایوس کن کارکردگی نے چین کو اپنی معیشت کی بہتری کے لئے صارفین کی بڑی تعداد پر انحصار کرنا پڑا۔دوسری جانب حکومت نے گزشتہ قرضوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی۔