واشنگٹن ۔۔۔۔ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے 25 سال بعد اپنی اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جیف بیزوس ایمازون کے مالک ہونے کے ساتھ دنیا کے امیر ترین انسان بھی ہیں۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق آن لائن کاروباری کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوس 160 ارب ڈالرزکے ساتھ نہ صرف دولت مند ترین امریکی ہیں بلکہ 100 ارب ڈالر سے زائد دولت رکھنے والے پہلے امریکی بھی ہیں۔واضح ہو کہ جیف بیزوس اور میکنزی 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کو نیویارک میں ملے تھے جہاں انہوں نے ہمیشہ کے لیے اکٹھے رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کرلی۔اس کے بعد جیف بیزوس نے ایمازون کی بنیاد رکھی اور آج انکا شمار دنیا کے کے امیر ترین اشخاص میں ہوتا ہے۔