Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول اور وزیر اعلی سندھ کے نام ای سی ایل میں برقرار

اسلام آباد... وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کا بینہ نے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے تک جے آئی ٹی کی سفارشات کے مطابق کسی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فےصلہ کےا ہے۔ آصف زرداری ، بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور فریال تالپور سمیت تمام کے نام ای سیایل میں برقرار ر ہیں گے ۔ کا بینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور فریال تالپور سندھ مےں لوٹ مار کے مرکزی ملزم ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم ، شہزاد اکبر، اور خسرو بختیار پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو روزانہ کی بنیاد پر ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ نہیں آتا کسی کا نام ای سی ا یل سے نہیں نکالا جا رہا ۔ 

شیئر: