Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغر خان کیس کو بند نہیں کر سکتے‘ تحقیقات جاری رہیں گی‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد:  سپریم کورٹ اسلام آباد میں عدالتی بینچ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کی جس کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے اصغر خان کیس کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماعت کے آغاز ہی پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فائل بند کرنے کی استدعا کی ہے لیکن ہم کیسے عدالتی حکم کو ختم کردیں۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ اصغر خان نے بہت بڑی کوشش کی تھی تاہم جب عمل کا وقت آیا تو ایف آئی اے نے ہاتھ کھرے کردیے، ہم اصغر خان کی کوشش ضائع نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کی مزید تحقیقات کرائی جائیں گی۔ ایف آئی اے سے جواب طلب کریں گے ساتھ ہی کابینہ سے بھی جواب مانگا جائے گا کیونکہ بعض افراد کے مقدمات کابینہ کو بھی دیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 29 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کی تھی۔تاہم مرحوم اصغر خان کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے درخواست کی کہ یہ کیس بند نہیں ہونا چاہیے ۔

 

شیئر: