مملکت میں 63نئے کڈنی سینٹرز
ریاض۔۔۔وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہے کہ نجی اداروں کے تعاون سے سعودی عرب کے12علاقوں میں 5برس کے دوران 63کڈنی سینٹرز قائم کئے جائیں گے۔ وزیر صحت نے اس مقصد کیلئے نجی اداروں کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ دستخطی تقریب میں وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی بھی موجود تھے۔ الربیعہ نے کہا کہ شراکت کی بدولت زیادہ مریضوں کو فائدہ ہوگا۔ علاج کے زیادہ مواقع مہیا ہونگے ۔ وزارت صحت کے اداروں کی اقتصادی کارکردگی بھی بہتر ہوگی۔