گورنر ہاوس میں سکھ پبلک ریلیشن آفیسر
لاہور..گورنر ہاوس لاہورمیں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کا فرد پبلک ریلیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ۔ پو ن سنگھ ا روڑا کو نیا پی آر او تعینات کئے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔اس سے قبل پون سنگھ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے ذمے دارایاں سرانجام دیتے رہے ہیں۔ پون سنگھ گورنر پنجاب کی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔ پاکستان میں سکھ کمیونٹی کے لوگ مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔پاک فوج میں بھی سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کئی لوگ موجود ہیں ۔ہرچن سنگھ پاکستانی آرمی کے پہلے سکھ افسر ہیں جو بطور کمیشنڈ آفیسر تعینات ہیں۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون رپورٹر نے نجی ٹی وی چینل جوائن کیا جس پر انہیں خوب سراہا گیا جس کے بعد ایک سکھ نوجوان نے بطور نیوز کاسٹر نجی ٹی وی چینل جوائن کیا۔