بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی ان سے رنبیر کپورکو چھیننے کی کوشش کرے گا تو وہ ردعمل میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی پر تشدد نہیں کیا لیکن زندگی ابھی باقی ہے، سچ تو یہ ہے کہ شاید میں کسی پر کبھی بھی تشدد نہ کروں کیونکہ میں عدم تشدد کی قائل ہوں۔واضح رہے کہ فلم” گلی بوائے‘ ‘میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔یہ فلم14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔